پاکستان کے کرکٹ اسٹارز بابر اعظم اور حارث رؤف نے تازہ ترین آئی سی سی مینز T20I پلیئر رینکنگ میں ترقی حاصل کی ہے۔ پاکستان کے سابق وائٹ بال کپتان بابر اعظم کی ایک درجے ترقی ہوئی ہے۔ 755 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ T20I بلے بازوں کی رینکنگ میں 29 سالہ بابر اعظم نے چوتھا مقام حاصل کیا۔ اس دوران پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 746 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر برقرار ہیں۔
بولنگ میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی 623 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 13ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ حارث رؤف بولرز کی رینکنگ میں 583 پوائنٹس کے ساتھ 26 ویں سے 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ تاہم نسیم شاہ دو درجے گر کر 493 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 49ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
دریں اثنا ہندوستان کے وائٹ بال سٹارز نے بنگلہ دیش کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کے بعد درجہ بندی میں ترقی حاصل کی ہے۔
آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی ہدف کے تعاقب میں تیز رفتار 39* نے انہیں بلے بازوں کی درجہ بندی میں 60 ویں نمبر پر اور آل راؤنڈرز میں چار مقام سے تیسرے نمبر پر پہنچا دیا ہے۔ ارشدیپ سنگھ اپنے تین وکٹوں کے ساتھ گیند بازی کی درجہ بندی میں آٹھ درجے اوپر پہنچ گئے ہیں۔ واشنگٹن سندر مردوں کی T20I پلیئر رینکنگ میں چار درجے چڑھ کر 35 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ عادل رشید جون میں T20 ورلڈ کپ کے اختتام اور آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی حالیہ ہوم سیریز کے بعد نمبر 1 پر برقرار ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ، بابر اعظم اور حارث رؤف کی ترقی
