آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے

خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن پریانکا سنگھ نے بھائی کی موت سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔

نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے چار سال بعد بہن پریانکا سنگھ نے انکشاف کیا کہ انکے بھائی کو اپنی سابقہ منیجر دیشا سالیان کی موت کے بعد سے ہی اپنی موت کا خطرہ لاحق تھا، سشانت نے اپنے خلاف ملنے والی دھمکیوں پر شروع میں تو کوئی توجہ نہ دی، تاہم دیشا سالیان کی موت کی خبر آنے کے بعد یہ معاملات بڑھ گئے۔انہوں نے دعوی کیا کہ سشانت نے اپنی مینیجر کی موت کے بعد اپنی بہنوں سے کہا کہ ‘یہ لوگ مجھے بھی نہیں چھوڑیں گے۔

Leave a Comment