خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام مانسہرہ میں واقع اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سینٹر (IDC) کی ایک برانچ کے باہر نصب ڈیجیٹل سائن بورڈ پر مبینہ طور پر غیر اخلاقی پیغام نشر ہونے کا انکشاف ہوا جس پر شہری شدید برہم ہو گئے۔
یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک مبینہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ مانسہرہ کے خوشگوار موسم پر بات کر رہا تھا تاہم اچانک اس کی نظر آئی ڈی سی کے ڈیجیٹل سائن بورڈ پر آنے والے قابل اعتراض الفاظ پر پڑی، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔ویڈیو بنانے والے شہری کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ یہ IDC کے ساتھ کیا ہو گیا ہے، رمضان کے دوران ایسے پیغامات عوامی سطح پر کیوں دکھائے جا رہے ہیں؟مبینہ ویڈیو میں نظر آنے والی IDC برانچ کی درست لوکیشن کی تصدیق نہیں ہو سکی، لیکن مناظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حبیب میٹرو بینک کے قریب واقع ہے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر یہ نازیبا پیغام ڈیجیٹل بورڈ پر چلایا، تاہم لیبارٹری انتظامیہ کی جانب سے کوئی سرکاری بیان تاحال جاری نہیں کیا گیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، تاہم اس کی اصل حقیقت ابھی سامنے نہیں آ سکی۔