بھارتی اداکارہ دیبینا بنرجی نے ماں بننے کے لیے بے شمار کوششیں کیں، مگر کئی سال تک کامیاب نہ ہو سکیں۔ متعدد طبی علاج کروانے کے باوجود امیدیں دم توڑتی رہیں، لیکن پھر قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہ محض سات ماہ کے دوران دو بار ماں بن گئیں۔ ان کے شوہر اور اداکار گرمیت چودھری کے ساتھ پوری فیملی خوشی سے نہال ہو گئی، تاہم انہیں سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا۔
دیبینا بنرجی نے اپریل 2022 میں IVF علاج کے ذریعے اپنی بڑی بیٹی لیانا کو جنم دیا۔ حیران کن طور پر، صرف ایک ماہ بعد وہ دوبارہ حاملہ ہو گئیں اور مداحوں سے یہ خوشخبری شیئر کی۔ لیکن جہاں پہلی بار انہیں بے حد مبارکبادیں ملیں، وہیں اس بار انہیں تنقید اور سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔
نومبر 2022 میں، دیبینا نے اپنی چھوٹی بیٹی دیویشا کو قبل از وقت سی سیکشن کے ذریعے جنم دیا، جو کئی دنوں تک نیٹل آئی سی یو میں رہیں۔ تاہم، اب دونوں بیٹیاں مکمل صحت مند ہیں، اور دیبینا اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار لمحات گزار رہی ہیں۔