اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ نادیہ حسین کے گھر پر چھاپا مار کر ان کے شوہر عاطف خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق عاطف خان 54 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث ہیں، ان پر کارپوریٹ مالیاتی دھوکا دہی کا الزام ہے، یہ کارروائی نجی بینک سیکیورٹیز کے گروپ ہیڈ کی شکایت پر کی گئی ہے۔
عاطف خان گرفتارعاطف خان شوہر نادیہ حسین
عاطف خان نجی بینک سیکیوریٹیز کے سابق سی ای او تھے، انھوں نے ذاتی کاروبار کے لیے بینک فنڈز کا غلط استعمال کیا، ملزم نے مالی بدانتظامی چھپانے کے لیے کمپنی ریکارڈ میں ہیرا پھیری کی۔
ذرائع کے مطابق ملزم نے فنانشل اسٹیٹمنٹس اور دیگر جعلی دستاویزات تیار کی تھیں، اور فراڈ کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر جعل سازی کی۔ عاطف سے مزید تفتیش کے لیے 2 روز کا ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔