ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں ، ان کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے، شان مسعود

پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں ، ان کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے ہوں گے ، بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی سکواڈ راولپنڈی پہنچ گیا۔

 

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کپتان شان مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش ، انگلینڈ ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے خلاف مجموعی طور پر 9 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں جن میں دورہ جنوبی افریقہ بھی شامل ہے ، ان 9 میچوں میں سے 7 میچ پاکستان میں ہوں گے ، ہمارے پاس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں مقابلہ کرنے کے لیے یہ بہترین موقع ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھا کر زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ، شان مسعود نے کہا کہ ہم نے دس ماہ سے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی مگر کھلاڑیوں کا مائنڈ سیٹ بہترین ہے، گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر آئے تھے اور کھیل کے تمام شعبوں میں کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ہم نے اچھا پرفارم کیا ، بدقسمتی سے جیت نہیں سکے، انہوں نے کہا کہ ٹیم منیجمنٹ میں کافی تبدیلیاں ہوئیں، ٹیم کے ریڈ بال اور وائٹ بول کوچز بہت تجربہ کار اور اپنے وقت کے بہترین کرکٹر تھے ، جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے اسٹائل کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کھیلے گا، ایسی کرکٹ کھیلیں گے جس سے پاکستانی شائقین کرکٹ خوش ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا باعث فخر ہے، ٹیسٹ کرکٹ سب سے زیادہ چیلنجنگ ہوتی ہے، کھلاڑیوں کو لیگ اور فرنچائز کرکٹ کھیلنے کا تجربہ ہے، بنگلادیش کو ہلکی ٹیم تصور نہیں کریں گے۔

 

کپتان نے مزید کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں میچ فکسنگ سے متعلق کسی پر انگلی نہیں اٹھائی جا سکتی، اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں شان مسعود نے کہا کہ وہ قومی ہیرو ہیں، کسی بھی شعبے میں عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنا بڑے فخر کی بات ہے ، ہم بھی ارشد ندیم کی طرح قوم کو خوشیاں دینے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گ

Leave a Comment