ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈز دینے کی قرارداد منظور

قومی اسمبلی نے پاکستانی جیولین تھرو ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈز دینے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

 وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے پاکستانی جیولین تھرو ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان میں متفقہ طور پہ منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی میں پیش کی جانیوالی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان فرزند پاکستان ارشد ندیم کو میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے، ایوان یاد دلاتا ہے کہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے ارشد میڈم نے انتھک محنت سے ثابت کیا کہ وسائل کی کمی راستہ نہیں روک سکتی۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایوان ارشد ندیم کی سابقہ کارکردگی کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یہ ایوان ارشد ندیم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈز سے نوازنے کی بھی سفارش کرتا ہے۔

دوسری جانب سندھ حکومت نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کے لئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

ترجمان سندھ حکومت و میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ تھرو پھینکنے کے معاملے میں پہلے پوزیشن بھی ارشد ندیم کی ہے جبکہ دوسرا بڑا تھرو بھی انہوں نے ہی پھینکا ہے، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ 40 سال بعد اولمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر سندھ حکومت انہیں 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کرتے ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے ارشد ندیم کے لئے 2 ملین روپے (40 لاکھ) انعام کا اعلان کیا گیا جبکہ ساتھ میں ایک لیپ ٹاپ اور ایک آئی فون 15 بھی بطور انعام دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا جب کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا جوکہ ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔ ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

پیرس اولمپکس کے فائنل مقابلے میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے کیشورن نے پہلی تھرو 86.16 کی کی جب کہ پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔

فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔ فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کی۔ جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی کر دی۔

ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔

اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔ جرمنی کے جیولین ویبر نے اپنی دوسری تھرو 87.33 کی کردی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری تھرو 89.45 کی کردی۔

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں فن لینڈ کے ایٹیلاٹو نے دوسرے راوؤنڈ کی پہلی تھرو 82.02 میٹر کی۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے کیشور ن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 78.96 میٹر کی۔ کینیا کے جیولیس یگو نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 84.90 میٹر کی۔

گرینیڈا کے اینڈرسن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 88.54 میٹر کی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ میں پہلی تھرو 79.40 میٹر کی۔بھارت کے نیرج چوپڑا کی دوسرے راؤنڈ کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی۔

بھارت کے نیرج چوپڑاکی دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو بھی ضائع ہوگئی۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو 91.79 میٹر کی

Leave a Comment