ارشد ندیم کے بعد عامر خان نے بھی گولڈ میڈل حاصل کرلیا

پاکستانی انٹرنیشنل تائی کوانڈو کھلاڑی عامر خان نے بنکاک میں ہونے والی ساتویں انٹرنیشنل چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
سوات کے علاقے مینگورہ سے تعلق رکھنے والے تائی کوانڈو کے بین الاقوامی کھلاڑی عامر خان نے بنکاک میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ عامر خان نے ساتویں انٹرنیشنل چمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔

بنکاک میں ہونے والے مقابلے کے 3 راونڈ ہوئے، عامر خان نے پہلے راؤنڈ میں بھارت، دوسرے میں نیپال جبکہ تیسرے اور فائنل راؤنڈ میں فلپائن کے کھلاڑی کو شکست دی۔

بنکاک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ اللہ پاک نے انہیں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنے میں کامیابی دی، وہ یہ گولڈ میڈل سوات کے عوام کے نام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عامر خان سے قبل ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Leave a Comment