ارمینہ خان نے شوہر اور بیٹی کی رنگت پر تنقید کرنے والے کو کھری کھری سنا دیں

معروف اداکارہ ارمینہ خان نے اپنے شوہر اور بیٹی کی رنگت پر تنقید کرنے والے صارف کو کھری کھری سنا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے ماضی میں کئے گئے کمنٹ کا ناصرف جواب دیا بلکہ اس کا اسکرین شارٹ انسٹااسٹوری میں بھی شیئر کیا۔انہوں نے اپنی 2022 میں شیئر کردہ انسٹاپوسٹ، جس میں انہوں نے شوہر فیصل رضا خان کے ساتھ کروائے گئے شادی کے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کی تھیں، کے کمنٹ کا حال ہی میں جواب دیا ہے۔اداکارہ کے پہلے شادی فوٹو شوٹ پر ایک صارف نے ان کے شوہر کی رنگت کے حوالے سے منفی تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بچے بھی کالے پیدا ہوں گے۔

 

 

انہوں نے مذکورہ تبصرے کا اسکرین شارٹ انسٹااسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ درحقیقت سیاہ رنگت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ تبصرہ نہایت غیر مناسب تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ یہ تبصرہ پراناہے لیکن میری نظر سے ابھی گزرا ہے، اولاد نعمت ہوتی ہے، ہر ایک کو صحت مند اولاد کے لیے دعا کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کسی کی بھی اولاد کے بارے میں پہلے سے یہ گمان نہیں کرسکتے کہ وہ کیسی رنگت لیکر پیدا ہوں گے۔ میری بیٹی کی رنگت خلاف توقع میرے مقابلے زیادہ گوری ہے۔ مجھے دکھاوا کرنے کا شوق نہیں لیکن اگر میری بیٹی کی رنگت گندمی یا سیاہ بھی ہوتی تو اس کے لیے میری محبت کم نہیں ہوتی

Leave a Comment