اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنیکا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پولیس لائنز کا دورہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا اﷲ تارڑ بھی موجود تھے۔ پولیس لائنز آمد پر وزیراعظم کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔

وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، شہدا گیلری کا دورہ کیا، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔ شہباز شریف نے شہید اہلکار عبدالحمید شاہ کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے جنونی جتھے کا لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا، پولیس اپنے پیشہ وارانہ فرائض محنت اور لگن سے ادا کر رہی ہے، اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نفری کی کمی پوری کرنے کیلئے میرٹ پر بھرتیاں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسروں کیلئے ایگزیکٹو الائونس، قائداعظم میڈلز اور سیف سٹی کو سمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے منصوبوں کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ شہید امن اور لاکھوں پاکستانیوں کی حفاظت کیلئے فرض کی ادائیگی میں جان نچھاور کرتا ہے، ان کے گھر والوں کیلئے دکھ ناقابل بیان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی شبانہ روز محنت قابل تعریف ہے، اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے میرٹ کی بنیاد پر شفاف طریقے سے بھرتی کا عمل فوری مکمل کیا جائے اور اس میں تاخیر نہ کی جائے

Leave a Comment