اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد بیٹے عبدالسلام ہنیہ کا ویڈیو بیان

حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہمیں والد کے انتقال کی خبر ملی، شکر ہے اللہ کا کہ میرے والد کا خاتمہ شہادت پر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو جہاد کے راستے پر چلتا ہے، اس کا انجام شہادت ہوتا ہے یا پھر وہ غازی ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے بے حد خدمات انجام دیں، اللہ کی رضا سے میرے والد کو شہادت نصیب ہوئی۔انہوں نے والد کے قاتلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم چاہے کتنے ہی رہنماں کا قتل کر دو، تم فلسطینی عوام کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے اور نہ ہی ہمارے انقلاب کو روک سکتے ہو۔

Leave a Comment