بالی وڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی حافظ قرآن ہونے کی خبروں کی حقیقت واضح کی ہے۔
یہ افواہیں کچھ عرصے سے بھارتی اور پاکستانی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ عمران ہاشمی حافظ قرآن ہیں۔
جون 2023 ءمیں پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ عمران ہاشمی کو کئی قرآنی آیات زبانی یاد ہیں اور وہ شوٹنگ کے دوران ان آیات کی تلاوت کیا کرتے تھے۔
حمائمہ ملک، جو کہ ماضی میں عمران ہاشمی کے ساتھ کام کر چکی ہیں، کے اس دعوے کے بعد یہ افواہیں مزید شدت اختیار کر گئیں۔
ان افواہوں کے جواب میں عمران ہاشمی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران وضاحت دی۔
جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ حافظ قرآن ہیں، تو عمران ہاشمی نے صاف الفاظ میں کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، وہ حافظ قرآن نہیں ہیں۔
پھر میزبان نے ان سے پوچھا کہ حافظ قرآن ہونے کا مطلب کیا ہوتا ہے؟
تو عمران ہاشمی نے جواب دیا کہ حافظ قرآن وہ شخص ہوتا ہے جو مقدس کتاب کو بغیر دیکھے درست طریقے سے زبانی پڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
عمران ہاشمی کی اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کا خاتمہ ہوگیا ہے۔