انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے ٹیسٹ دورے کے دوران ممکنہ ٹی وی بلیک آؤٹ کے سامنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ معروف برطانوی اخبار دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کیے گئے ٹینڈر دستاویز پر کسی انگلش ٹی وی چینل نے کوئی دلچسپی نہیں کی اور اس مرحلے پر کوئی براڈکاسٹر مذاکرات میں بھی شامل نہیں ہوا۔
دسمبر 2022ء میں انگلینڈ کی پاکستان میں ہونے والی حالیہ ٹیسٹ سیریز کو اسکائی اسپورٹس نے ٹیلی ویژن پر نشر کیا تھا جو تمام ہوم ٹیسٹ میچوں کے خصوصی حقوق رکھتا ہے۔ اسکائی نے پی سی بی کو واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ بولی لگانے کا ارادہ نہیں رکھتا جب کہ ٹی این ٹی اسپورٹس نے مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کردیا ہے۔
دوسری جانب معاملات کو مزید پیچیدہ بنانے کیلئے پی سی بی نے آئی ایم جی یا پچ انٹرنیشنل جیسی عالمی کمپنی کے بجائے ایک مقامی مارکیٹنگ ایجنسی کی خدمات حاصل کی ہیں۔
خیال رہے کہ اس مقامی کمپنی نے رواں سال انگلینڈ کے دورہ بھارت کیلئے تاخیر سے معاہدہ کیا تھا۔ سکائی سپورٹس تقریباً 30 سالوں سے انگلینڈ کی بیرون ملک ٹیسٹ سیریز دکھاتا رہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں نیٹ ورک اس طرح کے دوروں کی کوریج کو کم کر رہا ہے۔ براڈکاسٹر نے اپنی توجہ انگلینڈ کی ہوم سیریز اور اگلے سال پاکستان میں ہونے والے ورلڈ کپ جیسے بڑے بین الاقوامی ایونٹس کے خصوصی حقوق کو برقرار رکھنے پر مرکوز کر دی ہے