اولمپکس کھیلوں میں جیت کا مقصد ایک عالمی اعزاز اور فخر حاصل کرنا ہے، اولمپکس گیم میں ملنے والے سونے کے تمغے میں کتنا سونا ہوتا ہے؟
کسی بھی کھلاڑی یا ایتھلیٹ کو جب زندگی بھر کی محنت کے بعد کسی کھیل میں سونے کا تمغہ دیا جاتا ہے تو یقیناً اس میڈل کی اصل قیمت کا تعین کیا جانا مشکل ہوجاتا ہے۔
اولمپکس 2024 میں دیے جانے والے سونے کے تمغے کا وزن 529 گرام ہے، لیکن یہ 95.4 فیصد (505 گرام) چاندی پر مشتمل ہے۔ اس تمغے میں 18 گرام لوہا بھی شامل ہے جبکہ اس میں سونا صرف 6 گرام ہے۔
پیرس اولمپکس میں دیے جانے والے سونے کے تمغوں کی قیمت 950 ڈالر بنتی ہے۔
اولمپکس میں دیے جانے والے یہ تمغے مکمل طور پر سونے سے تیار کیے جاتے تو ان کی مالیت کم و بیش 41 ہزار ڈالر بنتی۔
آخری مرتبہ 1912 میں ہونے والے اولمپکس میں مکمل طور پر سونے سے تیار کردہ تمغے دیے گئے تھے۔
اولمپکس 2024 میں دیے جانے والے سونے کے تمغوں کی قیمت جدید کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔
اس سے قبل سب سے مہنگے سونے کے تمغے 2012 کے لندن اولمپکس کے سمجھے جاتے تھے جن کی قیمت 708 ڈالر تھی۔