اٹلی جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ اٹلی دنیا کے سب سے پسندیدہ سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے،جو اپنی دلکش ثقافت، قدرتی مناظر،تاریخی مقامات اور لاجواب کھانوں کیلئے دنیا کے طول و عرض جانا جاتا ہے۔
اٹلی،جنوبی اور مغربی یورپ کا ایک اہم اور ترقی یافتہ ملک ہے،جس کا رقبہ تقریباً 301,340 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے ہے اور اس کی آبادی تقریباً 60 ملین کے لگ بھگ ہے۔

ایسے پاکستانی شہری جو اٹلی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور اٹلی کی فضاؤں میں جا کر لطف اٹھانا چاہتے ہیں،ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی مالی حیثیت یعنی کہ بینک اسٹیٹ منٹ کا ثبوت پیش کریں،تاکہ ان کی درخواست کو قبول کیا جا سکے۔ یہ شرط خاص طور پر ان شہریوں کیلئے بھی جو شینگن ممالک کے کسی بھی رکن ملک میں قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اٹلی کے ویزا کیلئے درخواست دہندگان کو کم از کم 3 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ فراہم کرنی ہوگی۔اس میں موجودہ بینک بیلنس کی تصدیق بھی ضروری ہے کہ درخواست دہندہ کے اکاؤنٹ میں اتنے پیسے ہیں جو یورپ میں قیام کے دوران اس کےاخراجات کو پورا کرسکتے ہیں۔

ایک اہم شرط یہ ہے کہ اٹلی میں قیام کے دوران آپ کے پاس کم از کم 30 یورو فی دن کے حساب سے رقم موجود ہو۔مثال کے طور پر اگر آپ 30 دن کا قیام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو اپنی بینک اسٹیٹمنٹ میں کم از کم 900 یورو کی موجودگی ظاہر کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ بینک اسٹیٹمنٹ 30 دن سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیے۔درخواست دہندہ کو اپنے قیام کی مدت کیلئے مالی حیثیت کا ثبوت نا دینے پر ویزا مسترد ہو جائے گا۔علاوہ ازیں یہ بھی ضروری ہے کہ درخواست دہندگان کے پاس رہائش کی تصدیق کے علاوہ قیام کے اخراجات کیلئے بھی رقم موجود ہو۔

اگر آپ بھی اٹلی کا سفر کرنے کے خواہشمند ہیں تو اس کیلئے یہ ضروری ہے کہ بتائی گئی تمام مالی ضروریات کو پورا کریں تاکہ آپ کی ویزا درخواست کامیابی سے قبول ہو سکے

Leave a Comment