اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکانوں کی تعمیر شروع

اپنی چھت اپنا گھرپروگرام کے تحت پنجاب بھر میں مکانوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔

لاہور، قصور اور دیگر اضلاع میں مکانوں کی تعمیر شروع کر دی گئی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے قرض کی دوسری قسط کا اجرا شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت کی کی۔

آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ، بی این پی مینگل کے 2 سینیٹرز سے استعفے طلب

ہر ضلع میں درخواست گزار کی آسانی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب اسپیشل ڈیش بورڈ پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی مانیٹرنگ کریں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر بلال یاسین کو فیلڈ میں مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے ، بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ساڑھے 5لاکھ سے زائد افراد اپنی چھت اپنا گھر پورٹل سے رجوع کر چکے ہیں،پروگرام کےلیے تقریباً پونے 4 لاکھ درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

Leave a Comment