ایسا نہیں ہوسکتا اگر کسی کھلاڑی کو سلیکشن کمیٹی ڈراپ کرے تو کوئی دوسرا کھلاڑی اس کیخلاف ٹویٹ کرے : محسن نقوی

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا اگر کسی کھلاڑی کو سلیکشن کمیٹی نے ڈراپ کر دیا تو کوئی دوسرا کھلاڑی اس کے خلاف ٹویٹ کرنا شروع کر دے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فخر زمان کو سینٹرل کانٹریکٹ سے نکالے جانے اور دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے قومی ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ فخر زمان کے ٹویٹ کا مسئلہ ضرور ہے لیکن اس سے زیادہ ان کی فٹنس کا مسئلہ ہے۔

فخر زمان کے دو مسائل تھے، فٹنس ٹیسٹ اور شوکاز نوٹس، جو ابھی زیر التوا ہے۔ اسی لیے انہیں سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ فخر زمان نے کنیکشن کیمپ میں اچھی بات کی ہے اور اس کی وجہ سے ہم نے بہت ساری چیزیں طے کی ہیں ، میں اس کے لیے ان کی تعریف کرتا ہوں۔ ایسا نہیں ہو سکتا اگر کسی کھلاڑی کو سلیکشن کمیٹی نے ڈراپ کر دیا تو کوئی دوسرا کھلاڑی اس کے خلاف ٹویٹ کرنا شروع کر دے، اس کی اجازت نہیں دی جائے گی لیکن سب سے بڑا مسئلہ اس کا فٹنس ٹیسٹ ہے۔

Leave a Comment