ایشوریہ رائے کی ہمشکل اداکارہ سنیہا اُلال کہاں ہیں؟

سنیہا اُلال نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2005 ء میں سلمان خان کے ساتھ ہندی فلم ‘لکی: نو ٹائم فار لو’ سے کیا۔ فلم میں ان کے کام سے زیادہ ان کی بات ایشوریا رائے سے مشابہت کی وجہ سے ہوئی۔ اس فلم کے ساتھ ہی سنیہا اُلال کا موازنہ ایشوریا رائے سے کیا جانے لگا۔

تفصیل کے مطابق کیا آپ کو اداکارہ سنیہا اُلال یاد ہے، جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ 2005 ء کی فلم ‘لکی: نو ٹائم فار لو’ میں ڈیبیو کیا تھا؟ سنیہا اُلال اپنی پہلی فلم کی ریلیز سے پہلے ہی سرخیوں میں تھیں، اس کی وجہ ان کی ایشوریہ رائے سے مشابہت تھی۔ سنیہا اُلال اپنی اداکاری سے زیادہ اپنے چہرے کی وجہ سے خبروں میں رہیں۔ سلمان خان کے ساتھ ڈیبیو کرنے کے بعد سنیہا اُلال نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ دیگر زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا، لیکن گمنامی کے اندھیروں سے نہ بچ سکیں۔

سنیہا اُلال کا سلمان خان سے تعلق اداکار کی بہن ارپیتا خان کی وجہ سے ہوا۔ دراصل، ارپیتا اور سنیہا دونوں دوست تھے۔ کہا جاتا ہے کہ سلمان نے انہیں ایشوریہ رائے سے مشابہت کی وجہ سے لانچ کیا۔ تاہم ایشوریہ رائے کے ساتھ مسلسل موازنہ نے ان کے کیریئر کو آگے تو نہیں بڑھایا، لیکن ان کی مقبولیت ضرور لے آئی۔ مسلسل موازنہ کے بارے میں، سنیہا اُلال نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ PR کے نقطہ نظر سے، فلم کی تشہیر کے لیے انہیں بالکل ایشوریہ رائے جیسا پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔

سنیہا اُلال نے جلد ہی ہندی سنیما سے وقفہ لے لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت چھوٹی ہیں اور انہیں ہندی فلموں کے لیے زیادہ بالغ نظر کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی توجہ ساؤتھ سنیما پر مرکوز کی اور تیلگو فلموں میں ‘Ullasamaga Utsavaga’ سے ڈیبیو کیا، جو بہت کامیاب ثابت ہوئی۔ اس کے بعد انہوں نے بہت سی تیلگو فلمیں کیں اور کنڑ، انگریزی اور بنگالی فلمیں بھی کیں۔

سنیہا اُلال بھلے ہی اپنے بالی ووڈ کے سفر میںکہیں کھو گئی ہوں ، لیکن انہوں نے علاقائی سنیما میں بہت سے کردار ادا کیے ہیں۔ تیلگو فلمیں کرنے کے ساتھ ساتھ سنیہا نے درمیان میں کچھ بالی ووڈ فلمیں بھی کیں لیکن انہیں کسی میں بھی کامیابی نہیں مل سکی۔ سنیہا اُلال نے 2022 ءسے کوئی فلم نہیں کی۔

 

Leave a Comment