ایک سال کے دوران قرضوں کے حجم میں 7 ہزار ارب سے زائد اضافہ

ایک سال کے دوران ملکی قرضوں کا بوجھ 7ہزار283ارب روپے بڑھ گیا جس سے ہر شہری تقریباً ساڑھے 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیادوں پر قرض میں 11.2فیصد اضافہ ہوا،جنوری میں قرضوں کا حجم 72 ہزار 123 ارب روپے سے تجاوز کر گیا،رواں مالی سال کے 7 ماہ میں قرض 3 ہزار 209 ارب روپے بڑھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہانہ بنیادوں پر قرض کی مالیت 0.7 فیصد بڑھ گئی،جنوری 2024 میں قرضوں کا حجم 64 ہزار 840 ارب روپے تھا،ماہانہ بنیادوں پر قرض میں 476ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ای بی پی کے مطابق یکم جولائی 2024 کو قرضوں کا 68 ہزار 914 ارب روپے تھا، دسمبر 2024 میں قرض کی مالیت 71ہزار 647ارب روپے تھی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں غیر ملکی قرض 336 ارب روپے کم ہو ہوا ہے، جنوری 2024 میں غیر ملکی قرض 22 ہزار 216 ارب روپے تھا جو جنوری 2025 میں کم ہو کر 21 ہزار 880 ارب روپے رہ گیا۔

اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ بانڈز اور گورنمنٹ سکیورٹیز کی فروخت سے حاصل قرض 50 ہزار 532 ارب روپے سے تجاوز کر گیا،ایک سال میں مقامی قرض 7ہزار 370ارب روپے بڑھ گیا،ماہانہ بنیادوں پر مقامی قرض میں 339ارب روپے اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے7 ماہ میں مقامی قرضوں کا بوجھ 2 ہزار 808 ارب روپے بڑھا۔

Leave a Comment