قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے والے بابر اعظم پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین کپتان بن گئے۔ پی سی بی کے اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم نے 148 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جس میں سے 84 میچز میں فتح سمیٹی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 84 ٹی 20 میچز میں قیادت کی جس میں سے 47 میچز میں فتح حاصل کی۔
ورلڈ کپ 1992ء کے فاتح کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان 1982ء سے 1992ء کے درمیان 187 میچز میں 89 فتوحات کے ساتھ اب بھی پاکستان کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں ۔ وسیم اکرم 1993ء سے 2000ء کے درمیان 134 میں سے 78 میچز جیت کر اس فہرست میں تیسرے ، مصباح الحق 2008ء سے 2017ء کے درمیان 151 میں سے 77 میچز میں کامیابی کے ساتھ چوتھے، انضمام الحق 2001ء سے 2007ء کے درمیان 119 میں سے 63 میچز جیت کر پانچویں اور سرفراز احمد 2015ء سے 2019ء کے درمیان 100 میچز میں 61 کامیابیوں کے ہمراہ چھٹے نمبر پر براجمان ہیں۔
بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم نے کسی بھی آئی سی سی ایونٹ (ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء) میں پہلی بار بھارت کوشکست دی۔ انہوں نے بطور کپتان 6 ہزار 739 رنز بنائے جبکہ بابر اعظم کو سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی کپتان کا اعزاز بھی حاصل ہے
بابراعظم عمران خان کے بعد پاکستان کے دوسرے کامیاب ترین کپتان قرار
