سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر رکی پونٹنگ نے پونٹنگ کا بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ بابر اعظم کو فارم میں واپس آنے کیلئے ویرات کوہلی کو دیکھنا چاہئے، بابر اعظم کو ایسا راستہ نکالنا چاہئے کہ فارم میں واپس آکر ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنائیں، بابر اعظم کو فارم کی بحالی کیلئے ویرات کوہلی والا طریقہ اپنانا چاہئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 49 سالہ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی نے تب اپنے آپ کو تروتازہ کرنے کیلئے کرکٹ سے وقفہ لیا تھا، بابر کو کچھ عرصے کیلئے کرکٹ سے دوری اختیار کرنی چاہئے۔ رکی پونٹنگ نے پاکستان کی مسلسل کپتان کی تبدیلی پر بھی بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی مسلسل کپتان تبدیل کر رہا ہے، ایک دن شاہین، پھر بابراور اب رضوان، وائٹ بال کرکٹ میں بہت ساری تبدیلیاں کی گئیں، آپ اس طرح کے عدم استحکام کو نہیں دیکھنا چاہتے۔