بابر اعظم زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ سے ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے

بابر اعظم زمبابوے، افغانستان، آئرلینڈ کے خلاف ہارنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کے کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی ۔ یہ بابر اعظم کی بطور کپتان آئرلینڈ کیخلف پہلی ناکامی تھی، اس سے قبل بابر اعظم کو بطور کپتان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں زمبابوے اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء میں افغانستان کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
واضح رہے کہ بابر اعظم نے جمعہ کو کلونٹرف کرکٹ کلب، ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران T20I میں سب سے زیادہ 50 پلس سکور بنانے کا ہندوستان کے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ 29 سالہ بابر اعظم نے اب سابق ہندوستانی کپتان سے ایک کم 108 اننگز کھیل کر 38 مرتبہ 50 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ 50+ سکور بنانے والے کھلاڑیوں میں روہت شرما 143 اننگز میں 34 ففٹیز سکور کرکے دوسرے، محمد رضوان 81 اننگز میں 27 نصف سنچریاں بنا کر تیسرے جب کہ ڈیوڈ وارنر 103 اننگز میں 27 ففٹیز بنا کر چوتھے نمبر پر ہیں ۔
آئرلینڈ کیخلاف دوسرے یا تیسرے ٹی20 میں فتح حاصل کرتے ہیں تو بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے۔ اس وقت یہ ریکارڈ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے نام ہے، جنہوں نے 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کی ہیں۔ اس فہرست میں بابر اعظم کا دوسرا نمبر ہے جو بطور کپتان 76 میچز میں 44 فتوحات کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر ہیں۔
واضح رہے کہ بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ میچز میں قیادت کرنے کا کارنامہ بھی سرانجام دے چکے ہیں، جو اس سے قبل سابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کے نام تھا، جنہوں نے 76 میچز میں کینگروز کی قیادت کی۔ بطور کپتان سب سے زیادہ ٹی20 میچز میں بابر اعظم نے پاکستانی ٹیم کی 77 میچز میں قیادت کرتے ہوئے اعزاز اپنے نام کر لیا ہے جبکہ ان سے قبل یہ اعزاز ایرون فنچ کے پاس تھا جنہوں نے 76 میچز میں ٹیم کی کمان سنبھالی ۔ تیسرے نمبر پر سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہیں جنہوں نے 72 میچز میں کپتانی کے فرائض انجام دیئے ۔ چوتھے نمبر پر ایون مورگن 72 اور کین ولیمسن 71 میچز میں کپتانی کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔

Leave a Comment