بابر اعظم سمیت بڑے کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ سے ریلیز

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے دوسرے ٹیسٹ کیلئے تجربہ کار بلے باز اور قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کو دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ کی اہم ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے تاکہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر کر سکیں۔بابر اعظم کو اس ملاقات کے بعد کرکٹ سے کچھ وقت کا آرام دینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز سے باہر کیا گیا تھا۔بابر اعظم اور سرفراز احمد اکٹھے ملتان سے لاہور روانہ ہو گئے ہیں۔سرفراز احمد نے حالیہ دنوں میں فٹنس ٹیسٹ کے حوالے سے چئیرمین کے اجلاس میں تنقید کی تھی جس کے بعد انہیں بھی آرام دیا گیا ہے۔

سوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کیا ہے،جس میں 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔بابراعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ ابرار احمد بخار کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

اسکواڈ میں نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، کامران غلام، مہران ممتاز، نعمان علی اور ساجد خان شامل ہیں۔اس کے علاوہ محمد علی اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں

Leave a Comment