بابر اعظم کے خلاف گھٹیا ٹویٹ کرنے والے صحافی کو محمد عامر کا بھرپور جواب

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی ٹیسٹ جیت کے بعد پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر سابق کپتان بابر اعظم کی مدد کو آگئے ہیں۔ بابر اعظم پاکستان کی جیت کے بعد آن لائن ٹرولنگ کی زد میں آگئے اور انٹرنیٹ ٹرولز نے ٹیم میں ان کی غیر موجودگی کو پاکستان کی جیت کی وجہ قرار دیا۔
30 سالہ کھلاڑی بلے کے ساتھ اپنی حالیہ ناکامیوں کے بعد مسلسل جانچ پڑتال کی زد میں ہیں۔
بابر اعظم کے خلاف آوازیں اس وقت بلند ہوئیں جب پاکستان نے اپنے گھر پر میچ ہارنے کا طویل سلسلہ ختم کیا۔ بڑھتے ہوئے ردعمل کے درمیان بابر اعظم کو محمد عامر کی صورت میں غیر متوقع حمایت ملی جنہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اس گھٹیا طرز عمل کو چھوڑ دیں۔
ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) پر محمد عامر نے لکھا کہ ” یار پلیز یہ گھٹیا سوچو ختم کرو کہ بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا اس لیے ٹیم جیت گئی ،ہم بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ کھیلے، ہوم کنڈیشنز کا فائدہ لیا اور جیت گئے ، پلیز اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ پرسنل نا ہوں ، ہاں پرفارمنس پر بات کریں لیکن پرسنل نہ ہوں‘۔

عامر نے ممکنہ طور پر اپنے ٹویٹ میں صحافی شعیب جٹ کا حوالہ دیا ، شعیب جب ایک طویل عرصے سے بابر اعظم پر تنقید کررہے ہیں اور انہوں نے 30 سالہ بلے باز کی عدم موجودگی کو پاکستان کی جیت کی وجہ قرار دیا۔

عامر نے یہ بتا کر دانشمندی کا مظاہرہ کیا کہ پاکستان نے آخر کار ایک ایسی پچ فراہم کی جو اس کے اسپنرز کے لیے جیت دینے کی وجہ بنی۔ بابر فی الحال انگلینڈ کی بقیہ سیریز کے لیے ڈراپ کیے جانے کے بعد قومی ٹیم سے دور ہیں لیکن توقع ہے کہ آسٹریلیا کے دورے کے لیے تیار ٹیم میں ان کی واپسی ہوگی۔

Leave a Comment