بابر اور شاہین کا برا وقت ۔۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی تازہ رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے نوجوان بیٹر یشسوی جیسوال نے دو درجے ترقی کر کے تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنا لی ہے۔

اس رینکنگ میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی کارکردگی میں بھی بہتری دیکھنے کو ملی ہے، جو چھ درجے ترقی پا کر اب چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی ایک درجہ بہتری کے بعد ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستانی کپتان بابراعظم کو ایک درجہ تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر جانا پڑا ہے۔

ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں بمرا سرفہرست:

آئی سی سی کی جاری کردہ بولنگ رینکنگ میں بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ان کے ہم وطن روی چندرن ایشون کی دوسری پوزیشن بھی مستحکم ہے۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو اس رینکنگ میں چار درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ اب 14ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ: جڈیجا پہلے نمبر پر

آئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھارت کے رویندرا جڈیجا نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ ان کے ساتھی روی چندرن ایشون بدستور دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ نے ایک درجہ ترقی کر کے تیسرے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے۔

آئی سی سی کی اس تازہ رینکنگ میں بھارتی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نمایاں ہے، جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

Leave a Comment