گھر پر اپنی بارات آنے کا انتظار کرنے والی دلہن پر قیامت ٹوٹ پڑی، بارات لے کر آنے والا دولہا ٹریفک حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھا۔
نجی ٹی وی کے مطابق یہ اندوہناک حادثہ بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا، ضلع جھانسی کانپور ہائی وے پر ایک تیز رفتار گاڑی نے آگے چلنے والی دولہا کی کار کو زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی، آگ اتنی شدید تھی کہ اس میں موجود دولہا سمیت چار افراد کو کار سے باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں مل سکا، اور وہ موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر لوگوں کا رش لگ گیا، اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے اس دوران کار میں سوار دو افراد کو کانچ توڑ کر باہر نکالا گیا اور انہیں شدید جھلسی ہوئی حالت میں علاج کے لئے متعلقہ ہسپتال بھیج دیا۔
ادھر میں کار میں سوار لوگوں میں چیخ وپکار مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔