بارش کہاں کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا:

اسلام آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، بالاکوٹ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، اور نوشہرہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

پنجاب:

پنجاب کے علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ، لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، بھکر، اور خوشاب میں تیز ہواؤں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان:

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بارکھان، کوہلو، لورالائی، آواران، لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

سندھ:

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تھر پارکر، مٹھی، میرپور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ اور بدین میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کی توقع ہے۔
کشمیر: کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان:

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

ملک بھر میں بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Comment