وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بجلی سستی ہونے کی خوشخبری سنادی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ فیصلہ ہوچکا ہے ملک کے 86فیصد گھروں کی بجلی کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کرے گی،اس کیلئے خزانے سے 50ارب روپے نکال کر بجلی کے محکمے کو دے دئیے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آئی پی پیز کے ایشو پر جماعت اسلامی سے مذاکرات نتیجہ خیز ہوں گے۔