بجلی صارفین کو ریلیف، فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان

حکومت نے بجلی صارفین کو ریلیف دیتے ہوئے فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے ڈسکوز کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے جبکہ کراچی کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف مارچ کے بلوں میں ملے گا، کے الیکٹرک کے لیے بجلی دسمبر 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹر کے علاوہ ملک کے دیگر ڈسکوز کے لیےجنوری 2025 کی فیو پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

نیپرا نے ماہانہ فیو پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی اور دیگر ڈسکوز کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کےالگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کیے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے انڈیپینڈنٹ پروڈیوسرز (آئی پی پیز) سے مذاکرات کیے جارہے ہیں جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف متعدد بار عوام کو بجلی بلوں میں ہر ممکنہ حد تک ریلیف دینے کے عزم کا اظہار کر چکے ہیں

Leave a Comment