برطانیہ کا پاکستانی شہریوں کیلئے ای ویزا کا نیا نظام

برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے یوکے کا سفر مزید آسان بنانے کے لیے ایک نئے ای ویزا نظام کا اعلان کیا ہے۔
 اس نئے نظام کے تحت نئے بائیو میٹرک صارفین کو ای ویزا کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد برطانیہ کے امیگریشن سسٹم کو مزید ڈیجیٹل بنانا ہے۔
برطانیہ کے ہائی کمیشن کے مطابق اس نئے نظام کے ذریعے دستاویزات کو آن لائن امیگریشن اسٹیٹس سے تبدیل کیا جائے گا۔
ای ویزا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے یوکے وی آئی (UKVI) آن لائن اکاؤنٹ بنانا ضروری ہوگا۔
 تاہم ہائی کمشنر جین میریٹ نے وضاحت کی ہے کہ سیاحوں کے لیے یہ اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ اقدام برطانیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے لیے یوکے کا سفر آسان بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
اسی دوران، سری لنکا نے بھی اہم اقدام اٹھاتے ہوئے 35 ممالک کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔
 سری لنکا کی وزارت سیاحت کے مشیر، ہاربن فرنینڈو کے مطابق، یہ فیصلہ سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا ہے۔
اس فہرست میں برطانیہ، چین، امریکا، بھارت، جرمنی، ہالینڈ، اور دیگر ممالک شامل ہیں، جن کے شہری اب بغیر ویزا کے سری لنکا کا سفر کر سکیں گے۔
 یہ اقدام سری لنکا کی معیشت کو بہتر بنانے اور سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
سری لنکا نے سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کے لیے بھی ویزا فری سروس کا اعلان کیا ہے، جس سے ان ممالک کے شہریوں کو سری لنکا کا سفر مزید آسان ہوگا

Leave a Comment