بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن ہندوستان ہوم گرائونڈ پر اپنے کم ترین مجموعے 46 رنز بنا کر آؤٹ ہو گیا۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ہندوستان کا تیسرا سب سے کم اسکور ہے۔ میٹ ہنری اور ولیم اورورک بالترتیب پانچ اور چار وکٹوں کے ساتھ اہم تباہی کرنے والے تھے کیونکہ انہوں نے ابر آلود حالات میں ہندوستان کو دو سیشن میں آؤٹ کیا گیا تھا۔
صرف رشبھ پنت (20) اور یشسوی جیسوال (13) دوہرے ہندسے میں سکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ہندوستان کے پانچ بلے باز ویرات کوہلی، سرفراز خان، کے ایل راہول، روی چندرن ایشون اور جسپریت بمراہ صفر پر آؤٹ ہوئے جو بھارت کی ایک ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ صفر پر آئوٹ ہونے والے بیٹرز کی دوسری بڑی تعداد ہے۔ اگرچہ روہت شرما الیون نے ایڈیلیڈ میں 2020ء میں ہندوستان کے اب تک کے سب سے کم ترین ٹیسٹ ٹوٹل 36 کو پار کیا لیکن انہوں نے 1987ء میں دہلی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 75 رنز پر آل آؤٹ ہونے کا پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے ہوم گرائونڈ پر کم ترین مجموعے کا شرمناک اعزاز اپنے نام کرلیا۔