بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی حکومت سے شیخ حسینہ واجد کو گرفتار کرکے واپس بھیجنے کا مطالبہ کر دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق بنگلہ دیش سپریم کورٹ بار کے صدر اے ایم محبوب الدین نے کہا ہے کہ شیخ حسینہ واجد بنگلہ دیش میں کئی لوگوں کی موت کی ذمہ دار ہیں، اس لیے بھارت سرکار انہیں اور ان کی بہن کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش واپس بھیجے۔اے ایم محبوب الدین کا کہنا تھا کہ ’’ہم بھارتی عوام کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ چنانچہ بھارتی حکومت بنگلہ دیشی شہریوں کے قتل کی ذمہ دار شیخ حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد فرار ہو کر بھارت جانے والی شیخ حسینہ واجد تاحال بھارت میں ہی مقیم ہیں اور ان کی طرف سے فن لینڈ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے دی گئی ہے

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے سونے کے تاج اور سپورٹس سٹیڈیم کو  ارشد ندیم کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر کے عوام کی پرزور خواہش پر پیرس اولمپکس میں تمغہ جیتنے پر پاکستانی جیولین تھرور ارشد ندیم کو سونے کا تاج پیش کریں گے۔ اولمپکس میں پاکستان کیلئے سونے کا تمغہ جیتنے پر سکھر میں زیر تعمیر نیو اسپورٹس اسٹیڈیم کو  بھی ’ارشد ندیم اسٹیڈیم‘ کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

 

اس سے قبل میئر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری  بھی ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان کر چکے ہیں۔

Leave a Comment