سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ قائمہ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ وہ اب تعلیم کے بجائے قومی صحت کمیٹی کے رکن ہوں گے جبکہ قومی صحت کمیٹی کی رکن مسلم لیگ (ن) کی سینیٹرراحت جمالی کو قائمہ کمیٹی تعلیم میں شامل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کو سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس کے دوران اُس وقت تلخی پیدا ہوگئی جب کمیٹی کی چیئر پرسن سینیٹر بشریٰ نجم بٹ نے اپنی جماعت کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی کو بات کرنے سے رو ک کر کمیٹی کے سیکرٹری کو بولنے کا موقع دے دیا تھا۔
اس پر پی ٹی آئی کی سینیٹر فوزیہ ارشد اور ایم کیو ایم کی سینیٹر خالدہ اطیب نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیئر پرسن کو عرفان صدیقی سے معافی مانگنے کو کہا تھا۔سینیٹر بشریٰ انجم نے معذرت کر لی جسے سینیٹر عر فان صدیقی نے منظور کرلیا۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور قائمہ کمیٹی تعلیم سے استعفیٰ دے دیا۔