بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر کو جواب دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر دبے لفظوں میں کھری کھری سنا ڈالیں۔
سابق بھارتی کرکٹر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں پیشگوئی کی تھی کہ رواں برس شیڈول انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ڈرافٹس میں فاسٹ بولر محمد شامی کی کم بولی لگ سکتی ہے۔
سنجے منجریکر نے کمی بولی لگنے کاجواز پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ محمد شامی سرجری کے بعد طویل ری ہیبلی ٹیشن کے بعد کھیل میں واپس لوٹ رہے ہیں تاہم انکی واپسی کو دیکھتے ہوئے فرنچائزز انکی کم بولی لگا سکتے ہیں۔
غیر ازدواجی تعلقات چلانے ہوتے تو شادی نہ کرتی، پاکستانی اداکارہ کا بیان
بھارتی فاسٹ بولر کو اپنے ہی ہم وطن سابق کرکٹر کی بات بالکل پسند نہ آئی اور انہوں نے جوابی وار کرتے ہوئے پوسٹ کا سکرین شاٹس شیئر کیا اور لکھا کہ ”بابا کی جے ہو، تھوڑا گیان اپنے فیوچر کیلیے بھی بچالو کام آئے گا! سنجے جی”۔شامی نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ”کسی کو اپنا فیوچر جاننا ہو تو سر سے ملے”۔