بھارتی فضائیہ کا مِگ 29 طیارہ ریاست راجستھان کے بارمیر سیکٹر میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارتی پولیس نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کا ایک مگ 29 لڑاکا طیارہ راجستھان میں رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ راجستھان کے بارمیر میں پیش آیا جہاں پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا۔
بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ جیٹ کو ”تکنیکی خرابی“ کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ’بار میر سیکٹر میں رات کے معمول کی تربیتی مشن کے دوران، ایک MiG-29 کو اہم تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے پائلٹ کو باہر نکلنا پڑا۔ پائلٹ محفوظ ہے اور کسی جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے‘۔
حکام نے بتایا کہ لڑاکا طیارہ رات 10 بجے کے قریب رہائشی علاقے سے دور گر کر تباہ ہوا