بھارتی وکٹ کیپر،بیٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا نے اپنے کرکٹ کیریئر کے اختتام کا اعلان کر دیا ہے۔
ساہا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رواں رانجی ٹرافی سیزن کے بعد تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے کہا یہ میرا آخری کرکٹ سیزن ہوگا، میرا کیرئیر شاندار رہا،جس پر میں بہت مطمئن ہوں۔میں اپنے تمام سپورٹرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا۔

واضح رہے کہ وریدھیمن ساہا نے بھارت کی جانب سے 40 ٹیسٹ اور 9 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔انہوں نے نہ صرف وکٹ کیپنگ بلکہ بیٹنگ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔

ساہا کی سب سے بڑی کامیابیوں میں 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار پرفارمنس شامل ہے،جہاں انہوں نے وکٹ کیپنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی اپنی مہارت کا لوہا منوایا تھا۔

Leave a Comment