بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟

بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ اپنے ملک کے ہاکی کے امیر ترین کھلاڑی ہیں، جن کے پاس بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 5کروڑ ڈالر کی دولت ہے۔

انڈیا ٹائمز کے مطابق ہرمن پریت سنگھ 6جنوری 1996ء کو پنجاب کے شہر امرتسر کے مضافاتی علاقے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 15سال کی عمر میں سرجیت سنگھ ہاکی اکیڈمی سے اپنے سفر کا آغاز کیا اور اس وقت دنیا کی نظروں میں آئے جب ملائیشیاء میں ہونے والے سلطان آف جوہر کپ میں انہوں نے 9گول کیے اور مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اس نمایاں کامیابی کے بعد دبنگ ممبئی نے 51ہزار ڈالر میں ان کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی میں بھارت کی قومی ہاکی ٹیم نے ٹوکیو اولمپکس 2020ء میں کانسی کا تمغہ، ایشین گیمز 2022ء میں طلائی تمغہ اور کامن ویلتھ گیمز2022ء میں چاندی کا تمغہ جیتا اور اس وقت بھارتی ٹیم ہرمن پریت سنگھ کی کپتانی میں پیرس اولمپکس 2024ء میں شریک ہے۔

 

Leave a Comment