بھارت میں بندر نے 3 بینک ملازمین کی جان لے لی

ھارتی ریاست اترپردیش میں سڑک پر بندر کی وجہ سے ہونے والے کار حادثے میں3 بینک ملازمین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بندر کے سبب پیش آنے والے روڈ حادثے کے متاثرین کی شناخت نجی بینک کے منیجر سوربھ سریواستو، کیشیئر دیویانشو اور امیت نامی شخص کے طور پر کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روڈ حادثہ سڑک پر موجود بندر کے سبب پیش آیا۔بندر کو بچاتے بچاتے علی گڑھ کی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹینکر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ تیسرا متاثرہ شخص دورانِ علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔اترپردیش کی پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کیا گہا ہے کہ تصادم کی وجہ سڑک پر بندر کا اچانک نمودار ہونا تھا۔

Leave a Comment