بھارت میں مسلمان لڑکی دردناک موت کا شکار ہو گئی

بھارت میں غیرمسلم کو پسند کرنے والی مسلمان لڑکی دردناک موت کا شکار ہو گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ مدھیہ پردیش کے علاقے گوالیار میں پیش آیا جہاں غیرمسلم لڑکے کی خاطر مذہب اور خاندان کو چھوڑ کر آنے والی لڑکی موت کے منہ میں چلی گئی۔متوفیہ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سنجے گرجر نامی شخص نے اسے قتل کیا ہے۔

لڑکی کے بھائی کا کہنا ہے کہ سنجے نے مقتولہ کو گوہد کے پاس بلایا جہاں اس پر تشدد کیا اور زہر دے کر مار ڈالا۔ مقتولہ کی سنجے کو کی گئی کال کی ریکارڈنگ پولیس کو مل گئی ہے اور کیس کی تفتیش جاری ہے

Leave a Comment