بھارت میں 9 لاکھ میں ملنے والی سوئفٹ کی پاکستان میں کیا قیمت ہے؟

سوزوکی کمپنی کی گاڑی سوئفٹ اپنی غیر معمولی فیول ایوریج اور مختلف ویریئنٹس کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے، خاص طور پر پاکستان اور بھارت میں اس گاڑی کو کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ دونوں ممالک میں یہ مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے لیکن قیمت میں ہزاروں نہیں لاکھوں روپے کا فرق ہے۔

پاکستان میں 42 لاکھ سے شروع ہونے والی گاڑی 47 لاکھ روپے میں دستیاب ہے جبکہ یہی گاڑی بھارت میں 9 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ پاکستان میں سوئفٹ فورتھ جنریشن 2022 میں لانچ کی گئی جبکہ بھارت میں نیو سوزوکی سوئفٹ 2021 میں لانچ ہوئی۔

کمپنی کے مطابق نیو سوزوکی سوفٹ میں 1.2 لیٹر انجن نصب ہے اور یہ گاڑی 3 مختلف ماڈلز میں دستیاب ہے، 2022 میں 3 ویریئنٹ لانچ کیے گئے اس وقت اس کی قیمت جی ایل ایم ٹی 24 لاکھ 99 ہزار روپے، جی ایل سی وی ٹی 26 لاکھ 99 ہزار روپے اور جی ایل ایکس سی وی ٹی 28 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔
تاہم 2 سالوں کے دوران ڈالر کی اونچی اڑان اور گاڑیوں پر لگائے گئے بے تحاشہ ٹیکسز کی بدولت اس کی قیمت 42 لاکھ سے لے کر 47 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب ہمسایہ ملک بھارت میں یہ گاڑی سال 2021 میں لانچ کی گئی اور وہاں اس کے 7ویریئنٹ دستیاب ہیں۔ قیمتوں کی بات کی جائے تو دارالحکومت دہلی میں اس کے ایل ایکس آئی ویریئنٹ کی قیمت ساڑھے 6لاکھ سے شروع ہوکر9لاکھ 60ہزار بھارتی روپے سے تھوڑی اوپر ہے۔ اس وقت ایک بھارتی روپیہ 3.33 پاکستانی روپے کے برابر ہے۔

بھارت میں وی ایکس آئی کی قیمت چھ لاکھ 74 بھارتی روپے جبکہ سب سے مہنگے ویریئنٹ کی قیمت 9لاکھ 64 ہزار بھارتی روپے ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 14لاکھ 13ہزار سے کچھ زیادہ روپے بنتے ہیں۔ اس برعکس بھارتی ویریئنٹس میں پاکستان کی نسبت زیادہ فیچرز شامل ہیں۔

واضح رہے دونوں ممالک میں گاڑی کی قیمتوں کا انحصار مختلف ٹیکسز اور ڈیوٹیز پر ہوتا ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر گاڑیوں کے پارٹس برآمد کیے جاتے ہیں جبکہ بھارت میں خود ساختہ تیار کیے جاتے ہیں۔

Leave a Comment