بھانجوں نے ماموں کے کان، ناک کاٹنے دیئے،حالت تشویشناک

روجھان کے علاقے میں معمولی تنازعہ پر بھانجوں نے سگے ماموں کا کان اورمونچھیں کاٹ دیں ، ناک کاٹنے کی بھی کوشش کی گئی ، شورمچانے پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزمان فرار ہو گئے۔زخمی کے بھائی کے مطابق معمولی گھریلو تنازعہ پر سگے بھانجوں شہزاد، سونا، مورزادہ ، نذرعلی نے حملہ کر کے میرے بھائی غلام محمد موسانی کا کان اور مونچھیں کاٹ لیں ۔

زمین کا تنازع، بھائی نے بھائی کا کان کاٹ دیاملزمان نے میرے بھائی کی ناک بھی کاٹنے کی کوشش کی ، تاہم میرے بھائی کےشورمچانے اور اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔دریں اثنا زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122 روجھان نے بروقت پہنچ کر اسپتال منتقل کیا، پولیس نے موقع پر پہنچ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے

Leave a Comment