بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لینے والوں کیلئے خوشخبری

جنوری 2025 سے بینظیر کفالت سہ ماہی قسط کی رقم کو 10500 سے بڑھا کر 13500 روپے کر دیا گیا۔
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا یہ سال ہم بینظیر ہنرمند پروگرام کیلئے وقف کر رہے ہیں۔ بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے مستحق افراد خود اپنا روزگار کما کر اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال بھی ایمانداری کیساتھ پسماندہ طبقات کی خدمت کا کام جاری رکھیں گے، بی آئی ایس پی کی جانب سے پاکستان کے تمام لوگوں کو سال نو 2025 کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

چیئرپرسن روبینہ خالد نے سیکرٹری عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر نور اور سٹاف کے ہمراہ نئے سال کا کیک بھی کاٹا۔

Leave a Comment