بےروزگار افراد کی موجیں،ای ٹیکسی پروگرام کا آغاز

پنجاب حکومت نے صوبے میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے تحت یہ سکیم بیروزگار افراد کیلئے متعارف کرائی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ ای ٹیکسی سکیم کے تحت ایسی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جو قیمت میں سستی لیکن معیار میں بہترین ہوں گی، پنجاب حکومت تیزی سے جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

بلال اکبر خان نے مزید کہا کہ مختلف الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیوں نے اس سکیم میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس میں بھرپور تعاون کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ای ٹیکسی سکیم کا مقصد نہ صرف بیروزگار افراد کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے بلکہ پنجاب کو جدید اور ماحولیاتی طور پر دوستانہ ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنا بھی ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سکیم شہر بھر میں گاڑیوں کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ ماحول کو بھی صاف ستھرا رکھنے میں مدد دے گی۔

Leave a Comment