تبلیغی جماعت کے بزرگ رہنما حاجی یوسف انتقال کرگئے

مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور میں استاد اور وفاق المدارس العربیہ ضلع لاہور کے مسئول مولانا مفتی خرم کے والد تھے۔ مرحوم کی تمام عمر دعوت و تبلیغ میں گزری، دو بیٹے مفتی خرم، حافظ عبدالرحمن، دو بیٹیاں اور اہلیہ سوگوار چھوڑے۔

 تبلیغی جماعت کے بزرگ رہنما حاجی یوسف کی نماز جنازہ جامع مسجد بیت المکرم ریواز گارڈن میں مولانا یوسف خان نے پڑھائی جس میں جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، تبلیغی مرکز رائیونڈ کی طرف سے بھائی حشمت، مولانا عثمان، مختلف مدارس کے مہتمم حضرات، علما، اساتذہ، طلبا اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ مرحوم کو قبرستان میانی صاحب سپرد خاک کر دیا گیا۔

Leave a Comment