بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کر دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پراداکارہ نے اپنے شوہر اور بھارتی بلے بازویراٹ کوہلی کی 36 ویں سالگرہ کے موقع پر یاد گار تصویر شیئرکی ہے۔
شاہ رخ خان سے ملاقات کی خواہش لیے 95 دن انتظار کرنے والا مداح
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں ویراٹ کوہلی اپنے دونوں بچوں بڑی بیٹی وامیکا اور نوزائیدہ بیٹا اکائے کو خوش گوار موڈ میں گود میں لیے ہوئے ہیں۔
اداکارہ نے مذ کورہ تصویر کے کیپشن میں لفظوں کی بجائےنظرِ بد سے محفوظ رہنے کا علامتی نشان ’ایول آئی آف‘ اور سرخ دل والے ایموجی کا استعمال کیا ہے۔
بھارت کی اس دلکش جوڑی کے چاہنے والے دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں اوراس خوبصورت پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرے کر رہے ہیں مداح ویراٹ کوہلی کو ان کی سالگرہ کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
یادرہے کہ ویراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے2017ء میں شادی کی تھی۔ جنوری 2021ء میں ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے وامیکا رکھا تھا۔ جبکہ رواں سال فروری میں بیٹے نے جنم لیا، جس کا نام انہوں نے اکائے رکھا ہے