جاپان میں دوستی کو شادی کا نام دے دیا گیا

اگرچہ جاپان اپنی حیران کن روایتوں اور سماجی حدود کے باعث جانا جاتا ہے، تاہم حال ہی میں جاپان میں ایک ایسا ٹرینڈ چل پڑا ہے، جو کہ توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

جاپان میں ’فرینڈشپ میرج‘ کے نام سے ایک ٹرینڈ وائرل ہے، جس میں شہری بنا محبت اور جنسی تعلق کے ایک دوسرے سے شادی کرنے کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق جاپان میں نوجوانوں کے درمیان ایک ساتھ رہنے والے اور وقت بتانے والے نظریے کو تقویت مل رہی ہے۔

جہاں نوجوان شادی کرنے کے بجائے اب ایک ایسے دوست کی تلاش میں ہیں جو کہ انہیں سمجھتا ہو اور انہیں ذہنی سکون دینے کا باعث بنے۔

فرینڈ شپ میرج دراصل ایک ایسا ریلیشن شپ ہے، جہاں جوڑا ایک ساتھ رہ سکتا ہے تاہم وہ دیگر افراد کے ساتھ بھی باہمی ایگریمنٹ کے تحت ریلیشن شپ بنا سکتا ہے۔

جبکہ آرٹیفیشل طریقے کار کے تحت بچے بھی پیدا کر سکتے ہیں۔ چینی میڈیا سے گفتگو میں ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ’فرینڈ شپ میرج ایسے ہی ہے کہ آپ اپنے لیے ایک روم میٹ کی تلاش کر رہے ہوں جس میں آپ جیسی ہی خصوصویات ہوں‘۔

تاہم یہ معاہدہ اپنے ہی بہترین دوست سے شادی کرنے کا نہیں ہے، اس معاہدے کے تحت لوگ ایک دوسرے سے ملتے ہیں اور وقت بتاتے دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب جاپانی سروے کے مطابق 32 سال کی عمر کے تنخواہ دار نوجوان اپنے ریلیشن شپ کے حوالے سے کافی سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں۔

ہم جنس پرستی اور غیر جنسی تعلقات رکھنے والے افراد بھی اس ٹرینڈ پر متوجہ ہو رہے ہیں جو کہ انہیں شادی سے چھٹکارے کا ایک ذریعہ دکھائی دے رہا ہے۔

Leave a Comment