جدید سیکیورٹی کیمرے اور خود کار نظام، ملزم ارمغان کے گھر کے اندرونی مناظر منظر عام پر آگئے

دوست کو قتل کر کے لاش جلانے والے ملزم ارمغان کے گھر کے اندرونی مناظر سامنے آگئے ، ملزم نے اپنے گھرمیں سخت ترین حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفینس سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے نوجوان مصطفی عامر کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم ارمغان کی رہائش کے اندرونی مناظر منظر عام پر آگئے۔

دوست کو قتل کر کے لاش جلانے والے ملزم نے اپنے گھرمیں سخت ترین حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔

Leave a Comment