جماعت اسلامی کا نوجوانوں کیلئے بڑا اعلان

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ دو سال میں 10 لاکھ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز فراہم کیے جائیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حکومت کی ذمہ داری ہے،مگر حکومتی بجٹ کے باوجود نوجوانوں کو تعلیم کی سہولیات نہیں مل رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی 25 کروڑ عوام حکمرانوں کے ظلم و جبر کی وجہ سے یرغمال بنی ہوئی ہے،ہمیں حکمرانوں کے قبضے سے آزادی حاصل کرنے کیلئے نوجوانوں کی مدد کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گزشتہ سال بنو قابل پروجیکٹ کے تحت 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو مفت آئی ٹی کورسز کرائے گئے۔ آئندہ جو طلبہ ڈگری کورس کرنا چاہتے ہیں،انہیں بھی مفت ڈگری کورسز فراہم کیے جائیں گے،ساتھ ہی روزگار کے حصول کیلئے بھی معاونت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام نہ صرف نوجوانوں کو بہتر تعلیم کی سہولت فراہم کرے گا، بلکہ ملک میں ہنر مند افراد کی کمی کو بھی پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ اعلان نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے،جو انہیں قومی ترقی میں شامل کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

یہ اقدام متوسط اور غریب گھرانوں کے طلبہ کیلئے ایک نئی امید کی کرن ثابت ہوگا،جنہیں تعلیم حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے

Leave a Comment