جواں سالہ شخص ٹریول ایجنٹوں کے ہتھے چڑھ کر جان کی بازی ہار بیٹھا۔تھانہ نولکھا کے علاقہ میںواقع ہوٹل اے ون کے کمرہ نمبر 207 سے 40 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ابتدائی رپورٹ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ چالیس سالہ متوفی احسن اقبال ولد محمد اکرم کا تعلق وزیر آباد سے ہے۔متوفی نے تین دن قبل بحرین روانہ ہونا تھا۔ٹریول ایجنٹ کی دھوکہ دہی کے باعث متوفی بحرین روانہ نہ ہو سکا۔اُنہوں نے بتایا کہ متوفی نے آخری کال میں اپنی بہن کو دلبرداشتہ ہو کر روداد سنائی اور خود کشی کا عندیہ دیاتھا۔
واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے۔ظاہری طور پر زہر خوانی کا شک، پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ متوفی کے ورثاء کو اطلاع دے دی گئیہے ۔ ٹریول ایجنٹ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ لالچ کے عوض کسی کو خود کشی پر مجبور کرنے والے سنگین مجرم ہیں۔معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کی جگہ صرف اور صرف جیل ہے
جواں سالہ شخص ٹریول ایجنٹوں کے ہتھے چڑھ کر جان کی بازی ہار بیٹھا
