پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان جگن کاظم نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) شہربانو نقوی کا ہاتھ چومنے کی وجہ بتا دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال فروری میں لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم سے خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی نے جگن کاظم کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں دورانِ انٹرویو اداکارہ و میزبان نے شہربانو کے ہاتھ پر بوسہ دیا تھا۔جگن کاظم کی جانب سے شہربانو نقوی کا ہاتھ چومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے میزبان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اب حال ہی میں جگن کاظم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں شو کی میزبان نے اداکارہ سے اے ایس پی شہربانو کے ہاتھ پر بوسہ دینے سے متعلق سوال کیا۔میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے جگن کاظم نے کہا کہ اے ایس پی شہر بانو کی عُمر صرف 24 یا 25 سال ہے، وہ میرے لیے بچوں کی طرح ہیں کیونکہ میری سوتیلی بیٹی کی عُمر 26 سال ہے، میں اپنی سوتیلی بیٹی کو بھی بچی ہی سمجھتی ہوں تو میرے لیے شہر بانو بھی بچی ہی ہیں، میں ایسے بہادر بچوں سے پیار کرتی ہوں، اسی لیے میں نے اُن کا ہاتھ چوما۔